بدھ , 24 اکتوبر 2018

امریکیوں کی مسلسل ہرزہ سرائی کے جواب میں پاکستانیوں کا مسلسل باہمی تعاون پر زور

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک )اگرچہ امریکی حکام مسلسل پاکستان مخالف بیانات کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم جزو سمجھتے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے مسلسل باہمی تعاون پر تاکید کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔
پاک امریکا تعلقات پر لاس انجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جن میں نشیب و فراز آتے رہے، جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کرکام کیا دونوں کو فائدہ ہوا، اسی لئے دونوں ممالک کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چایئے اور ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، فوجی حل سوچنا خام خیالی ہوگی اور افغانستان میں سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام مسلسل پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکام ہمیشہ کی طرح امریکہ کے تعاون پرزور دیتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی ...