جمعہ , 25 مئی 2018

بھارت کی چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کیخلاف 73 رنز سے فتح

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 73 رنز سے شکست دیدی ہے اور سیریز میں 4-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 275 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.2 اوورز میں 201 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور پوری کی  پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں ہاشم آملہ،

سرفہرست رہے اور 71 رنز بنا کر رن آ?ٹ ہوئے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔مارکام 32 ،ملر 36 ، کلیسن 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ پانڈیا اور چاہل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔اس سے قبل بھارت نے 7وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنائے جس میں آر جے شرما نے 115 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ویرات کوہلی صرف 36رنز بنا کر رن آو¿ ٹ ہو گئے ان کے علاوہ شنکر دھون 34 ، رہانے 8 ،دھونی 13 اور بھونیشور کمار 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے ...