جمعہ , 13 دسمبر 2019

کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کینیڈین وزیراعظم کو کھلا خط

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہیں مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گن کا استعمال روکنے کے لئے بھارت پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ایمنسٹی کے سیکرٹری جنرل ایلکس نیو سے ملاقات میں پیلیٹ گن کا معاملہ اٹھایا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ٹروڈو بھارتی ہم منصب نریندر مودی پر زور دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گن کا استعمال روکا جائے، پیلیٹ گن کے غیر قانونی استعمال کی تفتیش کے لئے کمیشن بنایا جائے۔ بھارتی قابض فوج 2010 سے نہتے مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گن استعمال کر رہی ہیں اور اب تک چھ ہزار دو سو اکیس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سید علی گیلانی کی انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل

مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں …