بدھ , 12 دسمبر 2018

امریکہ ترکی کا شام میں مل کر کام پر اتفاق

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ترکی نے شام میں مل کر کام پر اتفاق کر لیا۔کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دنوں ملکوں نے اختلافات ختم کرنے کاطریقہ کار طے کر لیا ۔انقرہ میں ترک ہم منصب سے مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرد جنگجوؤں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔مشترکہ میکانزم سے منزل حاصل کرینگے ۔ شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

ٹلرسن نے کہا کہ کرد جنگجوؤں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی محدود اور پہلے سے متعین کردہ کارروائیوں کے لیے ہو گی۔ترک کے وزیر خارجہ مولود چاوشلو نے اعادہ کیا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کے اہداف مشترک ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جو 3 گھنٹے تک جاری رہی۔جس میں باہمی دلچسپی سے وابستہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

یاد رہے کہ ترکی کی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں موجود کرد جنگجوؤں کو ترکی اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور ان جنگجوؤں کو امریکی امداد فراہم کیے جانے پر اسے شدید تشویش تھی۔امریکی وزیر خارجہ اور ترک وزیر خارجہ کے مذاکرات کے بعد طے کیے جانے والے طریقہ کار کے تحت اب مشترکہ ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے جو اس معاملے پر اختلاف کو کم کرنے کے علاوہ کشیدگی کا باعث بننے والے دیگر امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...