منگل , 25 ستمبر 2018

ترکی کا شامی گاؤں پر زہریلی گیس کے ساتھ حملہ!

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کی فورس اور انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں حملے کے دوران مبینہ طور پر زہریلی گیس کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ۔

کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ترکی کی تازہ ترین بم باری نے شام اور ترکی کے درمیان سرحد کے نزدیک ایک گاؤں کو لپیٹ میں لیا۔ حملے بعد چھ افراد سانس گھٹ جانے کا شکار ہوئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس حملے میں گیس استعمال کی گئی۔ترکی نے گزشتہ ماہ شام کے علاقے عفرین میں زمینی اور فضائی حملے کے ساتھ فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا ہے۔اقوام متحدہ نے چھ فروری کو شام میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں آپریشن 52 دہشت گرد ہلاک و زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے46 ...