ہفتہ , 23 مارچ 2019

روسی صدر پیوٹن کا خانساماں بھی امریکی الزامات کی زد میں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کرنے والے روسی باشندوں کی پیش کردہ فہرست میں پیوٹن کا خانساماں یضگینی بریگوزین کا بھی نام آرہا ہے،امریکہ کا بریگوزین پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی انتخابات میں غیر قانونی مداخلت کی ہے اور انٹر نیٹ پر امریکہ کے خلاف ہونے والے روسی پراپیگنڈہ کے لیے فنڈنگ کی تھی۔

ویسے تو بریگوزین پیشے کے لحاظ سے روسی صدر پیوٹن کے خانساماں ہیں اور جس کی بناء پر ان کا پیوٹن سے قریبی تعلق ہے ،اب ایک خانساماں امریکی صدارتی انتخابات میں کس طرح اثر انداز ہوسکتا ہے،یہ تو امریکی ہی بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اگر بریگزٹ ...