بدھ , 12 دسمبر 2018

ٹرمپ نے سعودی شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ویب سائٹ بزفیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر ملکیت رہائشی عمارت ٹرمپ پارک ایونیو کے ادارے نے ایک سعودی شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق نیویارک میں واقع اس عمارت میں کرائے پر فلیٹ دیے جاتے ہیں اور سعودی شہزادے فیصل بن عبدالمجید آل سعود نے بھی ایک فلیٹ کرایہ پر لے رکھا تھا،مگر سعودی شہزادے نے 2017 سے کرایہ نہیں دیا اور کرایہ کی یہ رقم اب 1.8ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

نیز سعودی شہزادے اور ٹرمپ پارک ایونیو کی انتظامیہ کے درمیان یہ معاہدہ بھی طے پایا گیا تھا کہ سعودی شہزادہ جون 2019 تک فلیٹ کرائے پر لئے رکھے گا،مگر سعودی شہزادے نے معاہدہ کو نظر انداز کرتے ہوئے فلیٹ خالی کردیا ہے ،البتہ سعودی شہزادے کو جون 2019 تک کا کرایہ بھی جمع کرنا ہوگا جو کہ 1.9ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...