پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

بشارالاسد حکومت کا تختہ اُلٹنے کے مغربی منصوبے کو ناکام کرنے میں ایران کا بنیادی کردار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے عرب جمہوریہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کو مشاوراتی امداد کررہا ہے اوربشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے مغربی منصوبے کو ناکام کرنے میں ایران نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’انوش احتشامی ‘‘نے عرب جمہوریہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کو مشاوراتی امداد کررہا ہے اوربشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے مغربی منصوبے کو ناکام کرنے میں ایران نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں جب دمشق حکومت کو حمایت کی ضرورت تھی اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک تھا جو دمشق کو فوجی اورسیکورٹی حمایت کو پوری طرح آمادہ تھا ۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کو ثقافتی اورمعاشی میدانوں میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے اور تہران نے اس ملک میں تنازعہ ختم ہونے کے بعد اس ملک کی تعمیر نو میں فعال کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا آرہا ہے لیکن ایران کی یہ شکایت بھی رہی ہے کہ فریق مقابل اس جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس ،چین ،یورپی یونین اوراقوام متحدہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی سختی سے پابندی کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اس لئے تمام طاقتوں کو اس بھرپور حمایت کی جانی چاہئے۔

انہوں نے غاصب صیہونی رژیم اوراسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی کسی بھی طرح کی جنگ چھیڑنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ کوئی بھی فریق جنگ نہیں چاہتا کیونکہ دونوں اپنے اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …