پیر , 10 دسمبر 2018

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورایرانی مندوب کی ملاقات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم یمن میں گزشتہ تین سال سے جاری بحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی ‘مارٹن گریفتس’ کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں۔

ایران کے مستقل مندوب نےیمن کی تشویشناک انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل ناگزیر ہے تاہم سلامتی کونسل میں غیرتعمیری اور یکطرفہ فیصلوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گےغلام علی خوشرو اور انٹونیو گوٹیریش نے اس ملاقات میں شام کی صورتحال اور اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا.

اس موقع پر ایران کے مندوب نے 12 ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی جشن نوروز میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھی پیش کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ و اسرائیل سے وفا کی اُمید عرب آمروں کی حماقت ثابت ہوگی:تحریک مقاومت حماس کے رہنماء

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے رہنماء نے کہا ہے ...