پیر , 24 ستمبر 2018

امریکہ کو روس کا انتباہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ امریکا، روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور روس – امریکا تعلقات کی بحالی اور بہتری بہت مشکل کام ہوگا۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا کے باہمی روابط یوکرین کے تنازع، شامی بحران اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کی وجہ سے سرد جنگ کے بعد سے اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں ۔

ماسکو میں نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مارچ میں ہونے والے روسی صدارتی الیکشن سے قبل امریکا، روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی الیکشن میں مبینہ مداخلت کے الزام میں واشنگٹن کی طرف سے تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم بھی عائد کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

(ن) لیگ بھارتی عزائم کیخلاف اپنی حکومت و پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علی اکبر گجر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر رہنماء نے کہا کہ بھارت ...