اتوار , 24 جون 2018

غاصب اسرائیل کے ساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے، رکن کینسٹ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

کینسٹ کے رکن ’’ایمن اودا‘‘نے کہا کہ اسرائیلی دائیں بازوکےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعت کےساتھ سعودی عرب کے گٹھ جوڑ کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بن سلمان کی قیادت میں مسئلہ فلسطین کے ذریعے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلح جد وجہد ہی فلسطین کو اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم اس وقت مختلف بحرانوں سے گھیرے ہوئے ہیں اوروہ تقریباً جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں لبنان کی مقاومت اورحزب اللہ کی طاقت سے خوف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

ویانا: (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے چھ عالمی طاقتوں سے کئے جانیوالے ...