ہفتہ , 22 ستمبر 2018

ایل جی کے سستے اسمارٹ فون سامنے آگئے

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے حریف کمپنیوں کے ٹکر میں آنے کے لیے اپنے سستے ترین اسمارٹ موبائل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔اگرچہ ایل جی نے 2017 میں ’جی‘ اور ’وی‘ سیریز کے قدرے سستے اسمارٹ فون بھی متعارف کرائے تھے، تاہم اب کمپنی نے اس سیریز سے بھی مزید سستے فون متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے متعارف کرائے جانے والے فونز ممکنہ طور پر کمپنی کے اب تک کے سستے فور جی موبائلز ہوں گے۔

خیال رہے کہ کمپنی ’کے‘ سیریز کے فون پہلے ہی متعارف کراچکی ہے، تاہم اب انہیں مزید اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ (ایم ڈبلیو سی) کے ایونٹ میں ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں۔نشریاتی ادارے انگیجٹ کے مطابق ایل جی ایم ڈبلیو سی میں ’کے 8‘ اور ’کے 10‘ فونز متعارف کرائے گی، جو کمپنی کی جانب سے آخری پانچ سال میں متعارف کرائے،

جانے والے سستے فونز ہوں گے۔کے 8‘ کا بیک کیمرہ 8 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہوگا، جب کہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ ہوگی۔5 انچ اسکرین کے حامل ’کے 8‘ میں 2۔1۔7 اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، وائی فائی اور بلیوٹوتھ کی سہولت سے لیس اس موبائل میں فور جی نیٹ ورک نہیں چلے گا۔ممکنہ طور پر اس کی قیمت 60 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 6 ہزار 650 سے زائد ہوگی۔ایل جی ’کے 10‘ کا بیک کیمرہ 13 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہوگا، اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہوگی۔

3۔5 انچ اسکرین کے حامل ’کے ‘10‘ میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 16 جی بی ریم ہوگی۔وائی فائی اور بلیوٹوتھ سے لیس اس فون میں فور جی اور تھری جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔ایل جی کے 10‘ کی ممکنہ طور پر قیمت 70 ڈالر سے 130 ڈاالر کے درمیان یعنی پاکستانی 8 ہزار سے 13 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کروم کے 10 کارآمد پروگرام جن سے اکثر واقف نہیں

سان فرانسیسکو (مانیٹرنگ دیسک) گوگل کا براﺅزر ‘کروم’ 2008 میں متعارف کروایا گیا تھا اور ...