ہفتہ , 23 جون 2018

ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوسیاسی نفرت پھیلانے والا اورانسانی حقوق کے لئے خطرہ قرار دے دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوسیاسی نفرت پھیلانے والا اورانسانی حقوق کے لئے خطرہ قرار دے دیا

Posted by Iblagh News on Donnerstag, 22. Februar 2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں۔ایمنسٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے وہ بھی امریکی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یورو زون بجٹ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف

وارسا (مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے ...