ہفتہ , 23 جون 2018

اسرائیلی کنیسٹ تحلیل، قبل از وقت انتخابات کا بل پیش تیار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بائیں بازو کی سیاسی جماعت ’میریٹس‘ نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو فوری طورپر تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’مفزاک لائیو‘ کے مطابق بائیں بازو کی جماعت ’میرٹس‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن سے متعلق مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کے لیے مہم شروع کی ہے۔ وہ قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر مبنی ایک پٹیشن تیار کررہے ہیں جس میں دوسرے ارکان کنیسٹ کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی مبینہ بدعنوانی کے کیسز کے حوالے سے عدالت میں فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی تھی۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق وزیراعظم کے کرپشن کے مقدمات کے مزید ثبوت سامنے آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ ’ایلن جلئون‘ نے ایک پیٹیشن تیار کی ہے جس پر مختلف ارکان کنیسٹ سے دستخط کرائے جا رہےہیں۔ آئندہ بدھ کو اس پٹیشن کو کنیسٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جلئون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ وہ آنے والے دنوں میں دیگر ارکان کنیسٹ کے ساتھ مل کرنیتن یاھو کی حکومت ختم کرانے کی مہم شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمراں اتحاد میں شامل سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی قائل کرنےکی کوشش کی جائےگی۔

انہوں نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے وابستہ وزیر خزانہ موشے کحلون اور نفتالی بینیٹ پر زور دیا کہ وہ قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاھو کی حکومت سے علاحدہ ہوجائیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی ...