بدھ , 12 دسمبر 2018

کابل اور ھلمند کے دھماکوں میں داعش اور طالبان ملوث

کابل : افغان صوبے فرح میں طالبان کا ملٹری بیس پر حملہ، 25 فوجی جاں بحق درجنوں زخمی

کابل : افغان صوبے فرح میں طالبان کا ملٹری بیس پر حملہ، 25 فوجی جاں بحق درجنوں زخمی

Posted by Iblagh News on Samstag, 24. Februar 2018

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگرد گروہ داعش نے کابل اور طالبان نے ھلمند میں آج صبح ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے خودکش حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب صوبہ ھلمند کے کمشنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح لشکر گاہ شہر کے کارتہ لگن علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ صوبہ ھلمند کے ناد علی علاقے میں بھی کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...