بدھ , 12 دسمبر 2018

ابوظہبی :مرحوم شیخ زید النہیان کی تصویر نہ بیچنے والے افغانی کو ولی عہد ملنے پہنچ گئے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب قالین کی ایک دکان پر افغانی شہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق سربراہ شیخ زاید آل نہیان کی تصویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔هذا ”بابا زايد” كلمتان عفويتان.. لصاحب محل سجاد أفغاني سعدت بزيارته اليوم.. كان لهما وقع كبير في النفس.. عبر بهما عن رمزية زايد ومحبته ومكانته في قلبه عندما عرض عليه شراء سجادة بمحله تحمل صورة الوالد زايد.. رغم العرض والالحاح إلا أنه رفض بشدة.

. قصة وفاء سطرها زايد بإنسانيتهواقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد نے جمعرات کے روز اپنی ٹوئیٹس میں قالین فروخت کرنے والے افغانی شہری کے دل میں مرحوم شیخ زاید آل نہیان کی محبّت اور وفا کا قصّہ بیان کیا۔پہلی ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا کہ : ” یہ بابا زاید ہیں” … یہ چار الفاظ قالین کی اُس دکان کے افغانی مالک کی زبان سے بے ساختہ طور پر نکلے جس دکان کا آج میں نے دورہ کیا تھا۔ افغانی شہری نے ان دو الفاظ کے ساتھ شیخ زاید مرحوم کے لیے اپنی،

بے پناہ محبّت اور اپنے دل میں ان کے مقام کو ظاہر کیا۔ اس افغانی کو پیش کش کی گئی کہ وہ اپنی دکان میں موجود اس قالین کو مہنگے داموں فروخت کر دے جس پر میرے والد شیخ زاید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ تاہم پر کشش پیش کش اور التجا کے باوجود اس افغانی نے پوری شدت کے ساتھ تصویر کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ہے اس محبّت کی کہانی جو شیخ زاید کے لیے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے”۔

یہ بھی دیکھیں

جاپانی شخص نے لڑکی کے ہولو گرام سے شادی کرلی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جاپانی شخص نے شادی کی عجیب و غریب تقریب میں ایک ایسی ...