پیر , 24 ستمبر 2018

عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا جب کہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار قیمتوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونا 1353 ڈالر سے کم ہو کر 1328 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران خام تیل 61.57 ڈالر سے بڑھ کر 63.57 فی ڈالر کی قیمت پر بند ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام ...