اتوار , 24 جون 2018

عراق کا امریکہ سے کرکوک کے فراری گورنر کو واپس کرنے کا مطالبہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی ترکمن اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل نے امریکہ اور انٹر پول سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکوک کے فراری گورنر نجم الدین کریم کو عراقی حکومت کے حوالے کریں۔البیاتی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اور انٹر پول کو چاہیے کہ وہ نجم الدین کریم کو عراقی عدالت کی تحویل میں دیں ۔ البیاتی کا کہنا ہے کہ نجم الدین کریم امریکی شہری ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں لیکن وہ عراق کے شہر کرکوک کے گورنر رہ چکے ہیں اور اس شخص نے عراقی عوام کے مال کو بڑی بے دردی کے ساتھ لوٹا ہے نجم الدین کریم نے 60 ملین ڈالر کی چوری کی ہے لہذا امریکی حکومت اور انٹر پول کو چاہیے کہ وہ کرکوک کے سابق فراری گورنر کو عراقی حکومت کی تحویل دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں پہلے نمبر پر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، ...