بدھ , 12 دسمبر 2018

عادل الجبیر کو فلسطینی تنظيم حماس کا منہ توڑ جواب

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائيل کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے سلسلے میں تشویق کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا حماس کے خلاف بیان اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب ، فلسطینیوں کے دشمن کی آشکارا حمایت اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی ترغیب دے رہا ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کا بیان خود سعودی عرب کے لئے شرم آور ہے۔ ذرائع کے مطابق عادل الجبیر نے حماس کو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...