پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

ہندوستان میں داعش کی کوئی جگہ نہیں: راج ناتھ سنگھ

1

ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان ملک میں داعش کو پیرجمانے کی اجازت نہیں دیں گے
ہندوستان کے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں داعش کے پیرجمانے کے اندیشوں کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلم سماج میں ہندوستانی روایت اوراقدار اس قدر رچی بسی ہوئی ہیں کہ ہندوستان کا مسلمان داعش کو پیرجمانے کی اجازت نہیں دے سکتا- انہوں نے راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہاکہ ہندوستان میں داعش کے تعلق سے کسی قسم کی کوئی تشویشں نہیں ہے – انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کے پیر ملک میں جم نہیں پائیں گے- راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مسلمانوں میں ہندوستانی روایت اور اقدار اس حدتک رچی بسی ہوئی ہیں کہ وہ داعش کو پیرجمانے کی اجازت ہی نہیں دیں گے –

یہ بھی دیکھیں

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی …