جمعرات , 12 دسمبر 2019

حکومت اور سیاستدان رنگ بدلتے رہتے ہیں، شیو سینا

news-1428862840-8291

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے وزیر مملکت وی کے سنگھ کے حریت رہنماؤں بارے دیئے گئے حالیہ بیان پر ایک اور ضرب لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق گرگٹ کی طرح ہے۔ شیوسینا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت پاکستان نواز اور بھارت مخالف علیحدگی پسند گروپ ہے تاہم وفاق اب ا نہیں گود میں بیٹھا کر ان کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق نے احمقانہ پوزیشن اختیار کی ہے حتی کہ کانگریس کشمیر کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بھی اجازت نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور سیاستدان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ۔وفاق نے جس طرح حریت اور کشمیر کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے کانگریس نے بھی ایسا ہی کیا تھا جس پر بی جے پی نے انہیں پاکستان کی ایجنٹ قرار دیا تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں زندہ جلائی گئی جنسی تشدد سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی

اُتر پردیش: بھارت کی ریاست اُتر پردیش میں عدالت جاتے ہوئے جلائی گئی جنسی تشدد …