جمعرات , 24 اکتوبر 2019

سعودی مطالبات تسلیم نہیں کریں گے: قطر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔ قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤہ الخاطر نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے محاصرے کے اہداف کو ناکام بنا دیا ہے ۔قطر نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کر لئے ہیں ۔ قطر نے بحران پر قابو پالیا ہے اور قطر کو اب 4 عرب ممالک کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بری، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کر دی تھیں لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے اسے اس بحران سے بچا لیا۔

یہ بھی دیکھیں

مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: ملائیشین وزیراعظم

کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے …