منگل , 19 جون 2018

جارڈ کو شنر کی زندگی کی مختصر داستان

تاریخ پیدائش: 10 جنوری 1981ء
جائےپیدائش: لیونگ سٹوں، ریاست نیو جیرسی، امریکہ
والد کا نام: چارلز کو شنر( کاروباری شخصیت)
والد کا نام: سیریل کوشنر
شریک حیات: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا
بچے: تین
تعلیم: ہارورڈ یونیورسٹی (ab)،نیویارک یونیورسٹی (jd, mba)

جاریڈ کوشنر کا تعلق ایک کٹریہودی گھرانے سے ہے، وہ بنیادی طور پر ایک مشہور کاروباری شخصیت ہیں جو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ کوشنر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے داماد کوشنر کو اپنا مشیرِخاص مقرر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کے معاملات انہی کے ذمے لگائے۔

کوشنر کو اگر’’فساد کی جڑ‘‘ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا، کوشنر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی ولی عہد محمد بن زائد کے قریبی دوست ہیں اور دونوں کوشنر کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے منصوبوں اور سازشوں میں برابر شریک ہیں۔امریکی کانگرس میں پیش کی جانے والی رپورٹس میں کوشنر کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کےقطر بائیکاٹ کے پیچھے کوشنر کا ہاتھ ہے اور انہی کے کہنے پر یہ سب کچھ ہوا۔

علاوہ ازیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے میں کوشنرنے کلیدی کردار کیا اور ٹرمپ کو بیت المقدس کے حوالے سے اعلان کرنے پر قائل کیا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کوشنر اسرئیلی وزیراعظم بنیامین کے انتہائی قریبی دوست ہیں،اور انہی کے ذریعےاسرائیل اورخلیجی ریاستوں کے درمیاں قربتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

ٹرمپ کے مشیرخاص ہونے کی وجہ سے کوشنر امریکی پالیسیز اور تمام منصوبوں سے بخوبی واقف ہیں اور اکثر ان پالیسیز میں مداخلت کرتے ہیں جوبہت سے اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی بیزاری کا باعث بنا۔

حال ہی میں امریکی سینٹ، کانگریس اور دیگر اداروں نے فیصلہ کیاہے کہ کوشنر کو امریکہ کی اہم پالیسیز اور خفیہ معاملات سے دوررکھاجائے اور انکی سیاسی طاقت کو محدود کیا جائے جوکہ کو شنر ، ٹرمپ اور انکے ساتھیوں کےلئے صدمے کا باعث بنا۔

یہ بھی دیکھیں

کیا گیارہ ہزار کافی نہیں؟

(تسنیم خیالی) مارچ 2015ء کے اواخر میں شروع ہونےوالی یمن جنگ کو دور حاضر کی ...