اتوار , 19 اگست 2018

جوہری ہتھیاروں کےخاتمے تک شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے،امریکی نائب صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ شمالی کوریا کیساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا تو دنیا کیلئے بہت اچھا ہوگا جبکہ نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہےکہ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پرآمادگی سے ثابت ہوتا ہےکہ اب تک امریکی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔امریکہ نے شمالی کوریا کو صفر رعایتیں دی ہیں۔موجودہ صورتحال میں ایسی پیشرفت نے ماہرین کو دنگ کر دیا۔مائیک پینس کے بیان کے بعد وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کو سربراہی ملاقات سے قبل ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس سےقبل ٹرمپ نےاپنے ٹوئٹ کہا تھاکہ شمالی کوریا کیساتھ معاہدےپر کام جاری ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون جائے نے کہا ہےکہ ٹرمپ اور کم کی ملاقات ہو تو جزیرہ نماکوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ،ترکی کا آئی ایم ایف سے رابطہ نہ کرنیکا اعلان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس ...