اتوار , 19 اگست 2018

برطانیہ کی جانب سے بن سلمان کی خوشامد، باعث شرم ہے؛ گارڈین

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ گارڈین نے سائمن ٹسیڈل کے مقالے میں تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ لندن میں سعودیہ کی خوشامد اور چاپلوسی سے باز آجائیں۔گارڈین کے مطابق یہ دورہ تھریسا مے کے لئے انسانی حقوق کے دفاع کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتا یے۔

اس روزنامے نے واضح کیا: فرانس اور برطانیہ کی اکثر اہم شخصیات کا ماننا ہے کہ بن سلمان کے ساتھ سیاسی مخالفین کو دبانے، خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت سعودیہ میں پھانسی کو معمولی سزا بنانے کے علاوہ یمن کے خلاف ناروا جنگ کے بارے میں سخت گفتگو کرنی چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ تھریسا مے کو ایک ظالم و جابر، غیر جمہوری نظام کے ڈکٹیٹر جوان لیڈر کی چاپلوسی سے باز آنا چاہئے۔ اور بن سلمان کی تبدیلیاں ظاہری تبدیلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں اور ان سے سعودیہ میں درکار بنیادی تبدیلیوں کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ تھریسا مے لگاتار اس کوشش میں ہیں کہ سعودی پیٹرولیم کی بڑی کمپنی ارامکو کو نیویارک، ٹوکیو یا ہانگ کانگ کے اسٹاک ایکسچینج کے بجائے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کرا دیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ،ترکی کا آئی ایم ایف سے رابطہ نہ کرنیکا اعلان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس ...