اتوار , 19 اگست 2018

فرانس اور انڈیا کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا اور فرانس نے ہفتے کے روز ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک بحرِ ہند میں تعاون کو فروغ دیں گے۔انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم امانوئل میکخواں اور انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں دونوں ملک ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھول دیں گے۔ فرانس کا شمار انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ اس نے 2000 سے 2017 تک انڈیا میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ یہ ان کا 2017 میں فرانس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔ انڈیا کے وزیرِ اعظم مودی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو میکرون کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور اپنے روایتی انداز میں ان سے بغل گیر ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی قوم کا اجماع’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف حفاظتی ڈھال ہے:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد ...