اتوار , 19 اگست 2018

دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ کو شام کا انتباہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے اعلان کیا ہے کہ شام نے دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کو ایک سو چالیس بار تحریری طور پر آگاہ کیا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کو بارہا مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ بائیس فروری کو ترکی کی باب الہوی سرحدی گذرگاہ سے زہریلی گیس کے ٹینکر داخل ہوئے ہیں کہا کہ یہ مواد دہشت گردوں کو فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف اس زہریلی گیس کا استعمال کریں۔بشار جعفری نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے لاپرواہی برتے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد شامی حکومت کے خلاف نئی اسٹریٹیجی تیار کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ،ترکی کا آئی ایم ایف سے رابطہ نہ کرنیکا اعلان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس ...