بدھ , 23 مئی 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف پر تقریب میں جوتا پھینک دیا گیا

لاہور : جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

لاہور : جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

Posted by Iblagh News on Sonntag, 11. März 2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز پر تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔ گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔

جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ لیا جسے تقریب سے باہر لے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فوج کب عزیر بلوچ کو سندھ پولیس کے حوالے کرے گی؟ عدالت کا سوال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سندھ کے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے ...