جمعرات , 17 جنوری 2019

دمام:مارچ کے اختتام تک 20 سینما ہالزکھل جائیں گے

دمام (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رواں ماہ کے اختتام تک 20 سینما ہالزکو عوام کیلئے کھول دیا جائےگا۔تجارتی کمپلیکس کے ڈائریکٹرانجینیئر فواد الفاخری کا کہنا ہے کہ مارچ کے اختتام تک دمام میں 20 سینما گھر کھل جائیں گے۔ سینماہالز تجارتی مالز میں قائم کئے جارہے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دمام میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےالفاخری نے مزید کہا کہ تجارتی مالز میں قائم کئے جانے والے سینما ہالز جدید خطوط پر تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں فیملی سیکشن کے لئے الگ انتظامات ہوں گے۔ان مالز کے تفریحی سیکشن میں فوڈ کورٹ بھی بنایا جائے گا جہاں فیملیز کیلئے پارٹیشن بنائے جارہے ہیں تاکہ وہاں آنے والے خاندان آرام و اطمینان سے تفریح کر سکیں۔

الفاخری نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے سینما ہالز کے لئے لائسنس کے حصول کیلئے مراحل تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ایسے مالز کو جہاں یہ سینما ہالز بنائے جارہے ہیں، رات گئے تک کھلا رکھنے کاخصوصی پرمٹ بھی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما ہالز کھولے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو: قبائلی فسادات میں تین دنوں میں 890 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں دسمبر میں تین ...