بدھ , 24 اکتوبر 2018

افغان صوبے فراہ میں طالبان کا حملہ‘ 24 فوجی ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے حملے میں کم از کم 24 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے فراہ کے علاقے بالا بلوک میں طالبان نے افغان فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 24 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغان فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فراہ کے ضلع بالا بلوک پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے افغان سیکورٹی فورسز پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں کے دوران 25 طالبان بھی مارے گئے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے فراہ میں کیے جانے والے حملے میں 53 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے جنگجوؤں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ 21 جنوری 2018 کوافغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی قتل: سعودی پالیسیوں کے ناقد، سعودی شہری، خوف کا شکار

واشنگٹن (اسلام آباد) جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد دوسرے ممالک ...