بدھ , 15 اگست 2018

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس جیسن روئے کی شکل میں نئی کمک پہنچ گئی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلہ یو اے ای میں جاری ہیں ۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 10 پوانٹس کیساتھ سرفہرست ہے ۔ اور پلے آف مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن ، کیون پیٹرسن ،ریلے روسو اور بین لاگلن جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں لیکن اب ان کی ٹیم میں انگلیڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جیسن رائے بھی شامل ہونے جا رہے ہیں اور انہوں نے دبئی مٰن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔جیسے ہی جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرنے کی خبر دی تو پی ایس ایل شائقین نے خوش آمدید کہا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جیسن روئے کا کوئٹہ کو جوائن کرنے سے کوئٹہ کی ٹیم بہت مضبوط ہو گئی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایشین گیمز کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی ...