منگل , 11 دسمبر 2018

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی۔ ریسکیو ادارے نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سلووینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف مقرر

جبل جانا(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو ملک سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی ...