اتوار , 19 اگست 2018

وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کی اصولی جدوجہد کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کشمیریوں کی اصولی جدوجہد کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2021 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے گیس لائن منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق امور کے حل کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقی وخوش حالی کے لئےامن، علاقائی رابطوں کے وژن پرعمل پیرا ہے، خطے کی خوش حالی کے لئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان،

ایران کرداراداکر سکتے ہیں۔اس موقع پروزیراعظم نے کشمیریوں کی اصولی جدوجہد کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔

یہ بھی دیکھیں

نگراں وزیراعظم اور کابینہ سبکدوش، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی ...