پیر , 20 اگست 2018

فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے اقدامات

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نےفلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرےفلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے صیہونی ریاست کے خلاف مقدمہ چلانا اور قبضہ شدہ علاقوں میں فلسطینی تعلیمی اداروں کی حمایت کرنے کے لئے لازمی اقدامات فراہم کرنا چاہیے.انہوں نے نیو یارک میں منعقدہ اسرائیلی،

پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) کی سالانہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہوکی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تقریر فلسطینی قوم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھی.رامی حمدالله نے کہا کہ صہیونی حکام فلسطینی علاقوں میں ایسے میں صیہونی بستیوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب نیتن یاہو نے (AIPAC) کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ وہ فلسطین میں امن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے.قدس اور فلسطین کے دیگرعلاقوں سے

فلسطینیوں کے نکالنے جیسے صہیونی حکام کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا صیہونیوں عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔درایں اثناء فلسطینی اتھارٹی کے رہنما صالح رافت نے پیر کے روز نے اعلان کیا تھا کہ یہ تنظیم عالمی عدالت انصاف میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ چلائے گی.

یہ بھی دیکھیں

فلسطین میں‌ امن کے لیے اقوام متحدہ کی تجویز کو اسرائیل نے مسترد کر دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور پامال ہونے ...