بدھ , 12 دسمبر 2018

امریکی وزیر جنگ کا اچانک دورہ کابل

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر جنگ، افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچے۔امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس کے اچانک انجام پانے والے دورہ افغانستان کی تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں تاہم انھوں نے کابل میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کی۔افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ طالبان کی حالیہ جھڑپوں اور افغان سیکورٹی فورس کی جانب سے بعض علاقوں کو آزاد کرائے جانے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔افغانستان میں کوئی پندرہ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ نیٹو کے دیگر رکن ملکوں کے بھی تقریبا تین ہزار فوجی موجود ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور قیام امن کے بجائے اس ملک میں پائی جانے والی بدامنی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سلووینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف مقرر

جبل جانا(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو ملک سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی ...