ہفتہ , 23 جون 2018

اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری کی ثقافت کو دوبارہ زندگی ملی: آیت اللہ جنتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم شہداء کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں ایران کے ماہرین کی کونسل کے چیئرمین آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری اور شہادت کی ثقافت دوبارہ اجاگر ہوئی ہے۔انھوں نے ایران میں پائے جانے والے امن و سکون کو شہیدوں کے مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہیدوں کے احسان مند ہیں اور شہادت تمام اولیائے کرام کی تمنا اور آرزو رہی ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے منگل کے روز تہران میں یوم شہدا کے ایک پروگرام سے،

اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید اپنی جان کو فدا کرتا ہے جبکہ وہ کسی کے احسان تلے نہیں ہوتا۔حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر شہیدوں کی راہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ایرانی نوجوانوں کی حاصل حمایت سے شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہر سال تیرہ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہدا منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزير خارجہ نے امریکی جرائم کی فہرست اور ایران کے قانونی مطالبات کو شائع کر دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے محمد جواد ظریف نے امریکی ...