بدھ , 12 دسمبر 2018

ناشتہ نہ کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق ناشتہ دن بھر کی غذا کا اہم حصہ ہے۔ صبح ناشتہ نہ کرنا ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

٭ ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے والے افراد میں ذیابیطس کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ ناشتہ نہ کرنا دورانِ خون کو متاثر کرتا ہے، جو آگے جا کر دل کے امراض کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

٭ ناشتہ کرنے سے ذہن دن بھر چاک و چوبند رہتا ہے اور صحیح طرح کام کرتا ہے۔ اس سے انسان کی یاداشت بھی درست رہتی ہے۔

٭ پورے دن کی غذا میں اگر ناشتے میں لی جانے والی مقدار، دوسرے وقتوں کے کھانے سے ذیادہ ہو تو وزن گھٹانے میں آسانی ہوتی ہے۔

٭ ناشتے میں کھانے کے لئے بہترین غذا انڈے اور ساسیجز ہیں، جبکہ میٹھے میں کھانے کے لیئے شہد یا دلیہ لیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دوران حمل چائے یا کافی پینا بچے کی نشوونما کے لیے نقصان دہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دوران حمل چائے یا کافی پینے کی عادت رکھنے والی خواتین کے ہاں ...