جمعرات , 13 دسمبر 2018

ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس مخالف اقدامات کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرہ

ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک) سینکڑوں یونانی باشندوں نے گزشتہ روز پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس مخالف حالیہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز سینکڑوں یونانی باشندوں نے مغربی کنارے اور القدس میں بڑھتی ہوئی صہیونی آبادکاری، اس کے توسیع پسندانہ رویے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس مخالف حالیہ اقدامات نیز صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، یہ احتجاجی مظاہرہ یونانی کمیونسٹ یوتھ لیگ اور یونانی خواتین یونین کے زیر اہتمام کیا گیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے کہ جن پر ملت فلسطین کی حمایت میں شعار لکھے ہوئے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے شدید مخالف ہیں اور وہ قدس کو فلسطین کا دار الحکومت کے عنوان سے ہی پہچانتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے: جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ...