منگل , 7 جولائی 2020

ٹرمپ بیوقوف ہے: قطر میں متعین سابق امریکی سفیر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ریکس ٹیلرسن کی امریکی وزیر خارجہ کے منصب سے برطرفی کے بعد ‘قطر میں متعین سابق امریکی سفیر’’ ڈان سمیتھ ‘‘ نے ٹویٹر پر ردعمل دکھاتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’تمام پوچھنے والوں کے لیے : ٹیلرسن کے ساتھ میں دو چیزوں میں اتفاق کرتی ہوں قطر اہمیت کا حامل ،شریک اور دوست ملک ہے، اور یہ کہ ٹرمپ بیوقوف ہے،واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد معاملات میں شدید اختلاف کے باعث ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے بر طرف کرتے ہوئے سابق سی آئی اے چیف مائیک پمپیو کو نیا امریکی وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔ٹیلرسن اور ٹرمپ کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ، قطر بائیکاٹ ، شمالی کوریا اور روس جیسے اہم ایشوز پر کافی اختلاف پائے جاتے تھے اور ٹیلرسن کا موقف ٹرمپ کے موقف کے بالکل مختلف رہا۔

یہ بھی دیکھیں

امارات ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں

اسلام آباد: امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے …