اتوار , 23 ستمبر 2018

موسم گرما کے لیے لیموں کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما کا آغاز ہورہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے والا ہے۔یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب جسم کی مناسب نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اضافی درجہ حرارت بیشتر افراد کو بیمار ہونے کا احساس دلانے لگتا ہے۔اسی طرح نظام ہاضمہ کے متعدد مسائل کا امکان بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ پسینے کا اخراج زیادہ ہونا ہوتا ہے۔تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک جادوئی چیز موسم گرما کے بیشتر مسائل کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے؟

اور وہ ہے لیموں۔

یہ ترش پھل صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے جو لوگوں کو تازہ دم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کھانے کے بعد لیموں پانی

کھانے کے بعد لیموں پانی پینا موسم گرما کے دوران بدہضمی کے مسئلے کو دور رکھتا ہے۔ یہ مشروب جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے جس سے نظام ہاضمہ کی بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس مشروب کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد بھی اس میں ملایا جاسکتا ہے۔

لیموں کا پرفیوم

موسم گرما کے دوران پسینہ زیادہ بہتا ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی بو زیادہ تنگ کرنے لگتی ہے جو مختلف اوقات میں شرمندہ بھی کرسکتی ہے۔ پسینے کی اس بو کو دور کرنے کے لیے لیموں کا عرق کچھ مقدار میں لیں اور اسے پانی میں شامل کردیں۔ اس مکسچر کو پسینہ اگلنے والے حصوں میں لگادیں اور پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ روزانہ ایسا کرنا بتدریج بو کو کم کرنے لگتا ہے۔

چہرے کو جگمگائیں

اس موسم میں چہرے مرجھانے کا امکان بڑھ جاتا ہے، اس سے بچنے کے لیے لیموں کے عرق کی کچھ مقدار کو چہرے پر مل لیں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ، روزانہ 2 بار یہ عمل دہرائیں تاکہ موثر نتائج حاصل کرسکیں۔

ماﺅتھ فریشنر

اگر تو اس موسم میں سانس کی بو کے مسئلے کا سامان ہوتا ہے تو لیموں اس کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ قدرتی ماﺅتھ فریشنر کا کام کرتا ہے۔ اس کے لیے آپ اپنا ماﺅتھ فریشنر تیار کرسکتے ہیں، اس کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق، ایک چائے کا چمچ دارچینی اور آدھا کپ گرم پانی کی ضرورت ہوگی۔ ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں اور اس سے غرارے کرنا سانس کی تازگی برقرار رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

زیادہ تر لوگ گوشت کیوں کھاتے ہیں؟

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)گوشت کو بہ طور خوراک استعمال کرنے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے ...