پیر , 16 جولائی 2018

اسرائیلی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:شیخ نعیم قاسم

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) مقاومتی محور حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر ناجائز صیہونی حکومت نے لبنان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی حماقت کی تو اسے اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائےگا۔مقاومتی محور حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل ’’ شیخ نعیم قاسم ‘‘ نے کہاکہ اگر ناجائز صیہونی حکومت اسرائیل نے لبنان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑےگا اورلبنان کےخلاف صیہونیوں کی کسی بھی قسم کی جارحیت اس ناجائز و جابر رژیم کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بارہا اعلان کرچکے ہے کہ اسرائیل کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف مقاومتی محور پوری طرح سے تیار ہے اورہم اپنی زمین کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ان نازک حالات میں اسرائیلی حکومت لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ جارحیت کے اہل نہیں ہے کیونکہ خطے کے حالات اسرائیل کے حق میں نہیں ہیں اگرچہ اسرائیل نے 1982ء ،2000،ء2006ء میں لبنان پر جارحیت کی حماقت کی ہے لیکن 1985ء میں حزب اللہ کی تشکیل کے بعد اس مقاومتی محور نے لبنانی فوج کو ہر وقت غیر ملکی جارحیت کو روکنے میں مدد کرکے اپنے ملک کا دفاع کیا ہے۔

موصوف نائب سیکرٹری جنرل نے شام کے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ شامی بحران کو حل کرنے کیلئے صدر بشارالاسد کو حکومت سے جبری مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ دمشق حکومت اوراسکے اتحادیوں نے شام کو تباہ کرنے کے امریکی منصوبے کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے اورشامی فوج نے دہشتگردوں کو شکست دے کر فوجی جنگ جیت لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کہ جس نے شام تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کرکے اسے اپنی نام نہاد خلافت میں ضم کرنے کی کوشش کی کو عصر حاضر میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہاکہ خطے میں مقاومتی محور حزب اللہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط طاقت کے طورپر اُبھری ہے اوراس مقاومتی محور نے داعش نامی وحشی گروہ کو لبنان ،عراق اورشام کی سرزمین سے نابود کرکے خطے میں امن وامان کے جھنڈے گاڑ دئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی تیاری کرلی گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ملکیت قراردیئے جانے والے ایون فیلڈ فلیٹس جلد سے جلد بیچنے کی ...