اتوار , 23 ستمبر 2018

تعلقات میں بہتری آنے تک پاکستان کا ہائی کمشنر کو واپس دہلی نہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی۔دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر نے ایکسپریس ٹریبیون کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے درپے واقعات کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو محض مشاورت کے لیے نئی دہلی سے اسلام آباد بلایا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...