پیر , 16 جولائی 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر نے طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں نوجوان مجاہدین تھے جو فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔

خیال رہے کہ بھارتی فورسز آئے دن سرچ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی تلاشی لیتے ہیں اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا جاتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی تیاری کرلی گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ملکیت قراردیئے جانے والے ایون فیلڈ فلیٹس جلد سے جلد بیچنے کی ...