پیر , 16 جولائی 2018

روس کا امریکا کو شام پر حملے کے سلسلے میں ایک بار پھر متنبہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکا کو شام پر حملے کے سلسلے میں ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکا کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکا دہشت گردوں کے ہاتھوں جزوی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے جو ناقابل قبول ہے، انھوں نے کہا کہ امریکا بہانے کی تلاش میں ہے تاہم روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ شام پر حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی تیاری کرلی گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ملکیت قراردیئے جانے والے ایون فیلڈ فلیٹس جلد سے جلد بیچنے کی ...