پیر , 16 جولائی 2018

امریکہ میں گن کلچر کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس پر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز امریکہ میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصد فلوریڈا اسکول میں مرنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دوبارہ ایسا واقعہ نہ دہرائے جانے کا عزم شامل ہوگا۔

تاریخی مارچ کا نام’ زندگی مارچ‘ دیا گیا ہے جس کا مقصد جانوں کا تحفظ ہے ۔ مار چ میں ہزاروں نوجوان، والدین، اساتذہ، معروف شخصیات مختلف شہروں سے وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

و اضح رہے کہ واشنگٹن میں اس سے قبل بھی نوکریوں میں آزادی، ویتنام اور عراق جنگ پر 5 تاریخی مارچ ہوچکے ہیں۔موجودہ صدر ٹرمپ کے خلاف بھی واشنگٹن اور وائٹ ہاوس سمیت پورے امریکہ میں زبردست مارچ اور مظاہرے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ...