منگل , 24 اپریل 2018

برطانوی وزیر اعظم نے روس کو سب کے لئے خطرہ قراردیدیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزير اعظم تھریسامے نے روس کو سب کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو پوری دنیا کے لئے حطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم آج برسلزیورپی ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گی اور اس اجلاس میں وہ روس کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیں گی۔ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے روس نے بھی برطانیہ کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے روسی صدر کو ہٹلر سے تشبیہ دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور سعودی عرب، صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں:عبدالمالک الحوثی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد ...