جمعہ , 6 دسمبر 2019

قطر غلطیوں کی اصلاح کر کے اپنا قبلہ درست کرے، سعودی وزیر خارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد آج ہفتے کو بوسٹن کا خصوصی دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران سعودی عرب اور امریکا میں باہمی تعاون کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حلب میں ترکی کے فوجی قافلے پر کار بم حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

( شام) شامی میڈیا اور شام کی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق بدھ کی …