ہفتہ , 24 اگست 2019

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بادشاہت سنبھالنے کیلئے پر عزم

12445944_161810167548863_1854301768_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے بادشاہت سنبھالنے کے لئے پر عزم ہیں مگر بن سلمان کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے ان کو کسی نہ کسی طرح اپنی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ مقرر شدہ ولی عہد محمد بن نائف کو راستے سے ہٹانا پڑے گاجسے امریکا کی حمایت حاصل ہے اور بن سلمان بھر پور کوششوں میں ہیں کہ اس حمایت کو اپنی طرف مائل کرسکیں اور اس حوالے سے بن سلمان یہ بھی جانتے ہیں کہ امریکہ کو راضی کرنے کی چابی ’’سعودیہ کو دینی شناخت سے دور کرنا‘‘ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بہتری ہے۔بن سلمان نے اس سلسلے میں اندرونی طور پر ایسے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں کہ جس سے سعودی عرب کے روایتی دینی معاشرے کی ساخت بدل جائے اور دین کو صرف علامتی طور پررکھا جائے۔حالیہ دنوں سعودی عرب اور اسرائیل کے آپسی تعلقات میںسعودیہ کی طرف سے کافی نرمی دکھائی دیتی ہے جو کہ تجزیہ کاروںکے مطابق بن سلمان کی بادشاہت کے حصول میںا ہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …