منگل , 7 جولائی 2020
تازہ ترین

بحرین کے دو جنگی طیاروں کی طرف سے قطر کی فضائی خلاف ورزی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے بحرین کے دو جنگی طیاروں کی طرف سے قطر کی فضائی خلاف ورزی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔قطر نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شکایت کرتے ہوئے ایسے شواہد پیش کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے دو جنگی طیاروں نے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے قبل بحرین نے قطر پر الزآم عائد کیا تھا کہ اس کے 2 جنگي طیاروں نے بحرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امارات کے مسافر بردار طیارے کے قریب سے پرواز کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت سے کشیدگی کم کرنے کیلئے کمانڈر لیول پر بات چیت ہوئی، چین

چین بھارت سرحدی تنازع پر کمانڈر لیول مذاکرات سے متعلق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے …