پیر , 16 دسمبر 2019

’ممکنہ اینٹی ڈمپنگ قوانین پر چین کو کینیڈا کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے‘گلوبل ٹائمز

شھنگائی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کینیڈا کی جانب سے اسٹیل اور المونیم ڈمپنگ کے خلاف نئے قوانین کے ذریعے بیجنگ کو نشانہ بنایا گیا تو چین کو کینیڈا کے خلاف ’تادیبی‘ کارروائی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گلوبل ٹائمز چین کا ایک بڑا اخبار ہے جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے روزنامہ پیپلز کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔گلوبل ٹائمز میں لکھے گئے ایک اداریے میں اوتاوا کو امریکا اور چین کے درمیان تذبذب پیدا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا اسٹیل اور المونیم کی ڈمپنگ کے بیان کا حوالہ دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا شمالی امریکی مارکیٹ میں سستے اسٹیل اور المونیم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔اداریے میں کہا گیا کہ کینیڈا کا چین کے ساتھ کوئی صوتی تجارتی تعلقات اور تنازع نہیں ہے اور چینی اسٹیل کی درآمدات کینیڈا میں اس کے کل اسٹیل کی درآمدات کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جبکہ چین سے المونیم کی درآمدات بالکل نہیں ہے۔

اخبار کے اداریے میں مزید کہا گیا کہ کینیڈا اقتصادی طور پر امریکی کالونی کی طرح ہے، تاہم خود پر انحصار کرنے والے اور لالچی کینیڈا مکمل طور پر خود کو چینی مارکیٹ سے علیحدہ کرنا نہیں چاہے گا۔

اداریے میں کہا گیا کہ امریکی سوٹ کو دیکھتے ہوئے کینیڈا ایک چالاک سوداگر کے طور پر کام کررہا اور چینی لوگ مغربی ممالک کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن تبادلے بڑھنے کے بعد یہ ممالک اپنی خودغرض اور ہوشیار فطرت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم حیات قریشی ایران میں پاکستان کے نئے سفیر

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 …